- صفحہ اول
- /
- ہمارے متعلق
- /
- بورڈ آف ڈائریکٹرز
- /
- پروفائلز
بورڈ آف ڈائریکٹرز

محترمہ روحی آر خان
چیئر پرسن
محترمہ روحی رئیس خان انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے MBA کی حامل ہیں۔ آپ نے BA (معاشیات اور ریاضی) پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کیا۔آپ بنکاری کے مختلف شعبوں جیسے کہ Development Banking، Lease Financing، House Financing، SME Financing، Islamic Banking، Investment Banking وغیرہ میں چھتیس سال سے زیادہ تجربہ کی حامل ہیں۔ آپ مختلف مالیاتی اداروں میں اعلی انتظامی عہدوں کے علاوہ بطور چیف ایگزیکٹو، چیف آپریٹنگ آفیسر اور ڈائریکٹر، پالیسی سازی، سٹریٹیجک پلاننگ، انتظامی اصلاح، جانچ پڑتال کے طریقہ کارکے نفاذ، تعمیراور تنظیم نو اور اداروں کے انضمام کا بیس (۲۰) سال سے زیادہ تجربہ رکھتی ہیں۔ آپ بین الاقوامی قرض خواہ اداروں جیسے کہ عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک، اسلامی ترقیاتی بنک اور دوسرےکثیرالجہتی اداروں کے ساتھ معاملات طے کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔ آپ نیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (NDFC) کی نمائندگی کرتے ہوئے مالیاتی شعبے کو قرض کی فراہمی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک سے کامیاب مذاکرات کر چکی ہیں۔ آپAsian Leasing ، لاہور سٹاک ایکسچینج،International Housing Finance Limited،مشرق بنک(Samba Bank)،PICIC اور Safe Way Mutual Fund کے بورڈز پر کام کر چکی ہیں۔ آپ ایک سرمایہ کاری بنک کے مقامی تجارتی ادارے کے ساتھ انضمام سے قبل اس میں بطور چیئر پرسن کام کر چکی ہیں۔
National Development Finance Corporationمیں بطور گروپ ہیڈ ٹیکسٹائلز،Asian Leasing میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر، Trust Investment Bankاور زرعی ترقیاتی بنک لیمیٹڈ میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔ آپ ۲۰۱۱۔۱۲ میں زرعی ترقیاتی بنک کی قائم مقام صدر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں جہاں آپ نے ادارے کی منافع بخشی پر مثبت اثرات ڈالنے والی متعدد تبدیلیاں لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
آپ پچھلے ۳۰ سال سے معاشرے کے پسے ہوئے اور محروم طبقات کی بہتری کے لیے کام کرنے والے اداروں کے لیے اپنا وقت وقف کرتی رہی ہیں اور صحت، تعلیم اور سب کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی جیسے بنیادی حقوق کی فراہمی کے ذریعے محروم افراد کے حالات زندگی کو بہتر کرنے کی سرگرم حامی ہیں۔
علی جاوید ہمدانی
منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای او

جناب ابرار احمد مرزا
ڈائریکٹر
ابرار احمد مرزا سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ایک پیشہ ور سول سرونٹ ہیں جو وقتا فوقتا وفاقی اور صوبائی سطح پر اہم سرکاری عہدوں سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ پبلک ایڈمنسٹریشن، فنانس، اکاؤنٹنگ اور آڈٹ میں 25 سال سے زائد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت حکومت پاکستان کی وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) میں جوائنٹ سیکرٹری (اے / سی اے) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل حج، جوائنٹ سیکرٹری وزارت خزانہ، جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس، ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور حافظ آباد، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مرزا صاحب ایک تجربہ کار شخص ہونے کی وجہ سے قابل اطلاق قوانین، قواعد و ضوابط، قانونی ماحول، انتظامی امور وغیرہ کا مکمل علم رکھتے ہیں۔ مرزا صاحب نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم فل اور ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اور لمز سمیت معروف قومی اور بین الاقوامی اداروں سے متعدد تربیتوں میں شرکت کی۔

جناب احمد عقیل
ڈائریکٹر
جناب احمد عقیل کاروباری شعبے سے وابستہ تعلیم یافتہ قانون دان ہیں جو کہ تیل اور گیس، پٹرولیم، توانائی اور مالیاتی شعبوں میں پندرہ(۱۵) سال سے زائد تجربہ اور پبلک لسٹڈ/ان لسٹڈ کمپنیوں کے بورڈ پر بطور ڈائریکٹر کام کا دیرینہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔
حالیہ طور پر آپ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیمٹڈ (SNGPL) کے بورڈ پر بطور ڈائریکٹر، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لیمیٹڈ (NITL) کے بورڈ پر بطور ڈائریکٹر، نشاط پاور لیمیٹڈ (NPL) کے بورڈ پر بطور خود مختار ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔
آپ نے ٹوٹل پارکو پاکستان لیمیٹڈ کے اشتراک سے ریٹیل کا کاروبار قائم کیا اور پندرہ سال سے زائد عرصہ سے کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ بطور مینیجنگ پارٹنر آپ نے ٹوٹل پارکو کے ساتھ نجی کاروبار قائم کیا جو کہ پاکستان کی دوسری بڑی آئل کمپنی ہے۔
آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس(PIGC) سے تصدیق شدہ ڈائریکٹر اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ڈیٹا بیس میں اندراج شدہ خود مختار ڈائریکٹر ہیں۔ آپ متعدد مقامی اور بین الاقوامی ورکشاپس، ٹریننگ پروگرامز اور سیمینارز میں شرکت کر چکے ہیں۔
آپ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور لاہور جم خانہ کے رکن ہیں۔

جناب علی طاہر
ڈائریکٹر
جناب علی طاہر اپنے تیس سالہ کیریئر میں سرکاری، نجی اور ترقیاتی شعبوں میں کام کرنے کا وسیع اور متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ایک افسر کی حیثیت سے بلوچستان میں قلات اور مستونگ کے دور افتادہ ذیلی ڈویژنوں اور پھر پنجاب کے شہری علاقے لاہور میں اپنی خدمات کے ابتدائی سالوں میں ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ ان کی سینئر سطح کی اہم ذمہ داریوں میں حکومت پنجاب کے سیکرٹری، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، فنانس اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ شامل ییں۔ آپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 2016 سے 2020 تک جناب طاہر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی وزیر تھے۔ اس حیثیت سے انہوں نے آئی ایف آئیز، ٹیکسیشن، زراعت، کوآپریٹوز، مینجمنٹ، ملٹی لیٹرل آرگنائزیشنز، تھنک ٹینکس، امریکی حکومتی ایجنسیوں، تجارتی اداروں اور چیمبرز کے ساتھ قریبی رابطے رکھے۔ ۔ انہوں نے بین الحکومتی تنظیم انٹرنیشنل کمیٹی (آئی سی اے سی) کی صدارت کی اور سول سروس میں شامل ہونے سے پہلے کارپوریٹ سیکٹر میں اور ترقیاتی شعبے میں کام کیا۔
جناب طاہر نے مانچسٹر سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات میں بی اے (آنرز) اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم اے (معاشیات) کیا ہے۔ وہ وقتا فوقتا قومی اخبارات میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

جناب منظور احمد
ڈائریکٹر
جناب منظور احمد قومی سرمایہ کاری وقف (National Investment Trust) کے چیف آپریٹنگ آفیسر(COO) ہیں۔ بطور COO آپ تقریبا اکیاسی (۸۱) ارب روپے مالیت کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو کا انتظام کامیابی سے سنبھالے ہوئے ہیں۔ آپ میوچل فنڈ انڈسٹری میں تیس (۳۰) سال سے زائد تجربے کے حامل ہیں اور NIT میں کیپیٹل مارکیٹ آپریشنز، سرمایہ کاری، ریسرچ، سرمایہ کاروں سے تعلقات اورریگولیٹری اتھارٹییز کے ساتھ رابطہ سمیت مختلف زمہ داریوں پر متعین رہے ہیں۔ آپ MBA کی ڈگری کے علاوہ D.A.I.B.P کے حامل ہیں۔ اس وقت آپ CFA کے لیول III کے امیدوار ہیں۔
جناب منظور احمد معروف مقامی اور بین الاقوامی اداروں جیسے کہ لندن سکول آف بزنس برطانیہ، انسٹیٹیوٹ آف ڈائریکٹرز برطانیہ، فنانشل مارکیٹس ورلڈ نیو یارک امریکہ کے زیر انتظامیہ متعدد تربیتی کورسز میں شرکت کر چکے ہیں۔
آپ پاکستان کی متعدد معروف قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے بورڈ پر بطور نامزد ڈائریکٹر NIT کی نمائندگی کررہے ہیں۔ آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (PIGC) سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ آپ ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب کراچی کے رکن بھی ہیں۔

جناب محمد ہارون
ڈائریکٹر
جناب محمد ہارون تیل اور ٹیلی کام جیسی متحرک صنعتوں میں کام کا پچیس سال سے زیادہ متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔
آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے تصدیق شدۂ ڈائریکٹر ہیں۔ حالیہ طور پر آپ درج ذیل معتبر لسٹڈ کمپنیوں کے بورڈ پر بطور خودمختار ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں:-
1۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (وزارت توانائی – پٹرولیم ڈویژن)
2۔ اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ (اٹک گروپ آف کمپنیز)
آپ کی ‘‘اٹک گروپ’’ کے ساتھ طویل رفاقت رہی جو کہ مکمل طور پر ہم آہنگ کمپنیوں کا مجموعہ ہے اور تلاش، پیداوار اور صفائی سے لے کر مختلف مصنوعات کی مارکیٹنگ تک تیل اور گیس کی صنعت کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔
آپ تیل کی صنعت کے ڈائون سٹریم سیکٹر میں وسیع تجربہ کے حامل ہیں۔ آپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ ‘‘اٹک پٹرولیم لیمیٹڈ’’ قائم کرنے والی ٹیم کے اولین ارکان میں شامل تھے جو کہ اس وقت ملک کی بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں شامل ہے۔ ‘‘اٹک پٹرولیم لیمیٹڈ’’ میں آپ اہم شعبوں کے سربراہ رہنے کے علاوہ بنیادی ‘‘مینیجمنٹ کمیٹی’’ کے رکن بھی تھے۔
جناب محمد ہارون ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی کے لیے مارکیٹنگ اور صارفین کی سہولت کے مختلف اقدامات میں بھی شریک رہے۔
اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران آپ نے ریٹیل نیٹ ورک (ڈویلپمنٹ/ سیلز)، ہیومن ریسورس، ایڈمنسٹریشن، بزنس ڈیولپمنٹ، کسٹمر کیئر اور جوائنٹ وینچرز میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔ آپ کٹھن، متنوع اور کثیر الثقافتی ماحول میں اعلیٰ سطح پر کام کا وافر تجربہ رکھتے ہیں۔
جناب محمد ہارون خاندان کے ساتھ وقت صرف کرنے اور شمال کے پہاڑی علاقہ جات کے بے نظیر حسن سے لظف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔ آپ سماجی خدمات میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں اور‘‘لائنز کلب’’ اور ‘‘روٹری انٹرنیشنل کلب’’ کے رکن ہیں۔
آپ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری کے حامل ہیں اور اندرون اور بیرون ملک متعدد انتظامی کورسز میں شرکت کر چکے ہیں۔

جناب صالح احمد فاروقی
ڈائریکٹر
جناب محمد صالح احمد فاروقی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ نے ۱۹۹۰ میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ بطور سیکرٹری کامرس تعیناتی سے قبل آپ سیکرٹری ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات رہے۔ اس کے علاوہ آپ وفاقی، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے۔
آپ نے لندن سکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ آپ برطانوی شیوننگ سکالر اور پائیدار ترقی کے سرکردہ بین الاقوامی معاون ہیں۔ اس کے علاوہ آپ مختلف درجوں پر اقتصادی، مالیاتی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق اصلاحاتی اقدامات کا حصہ رہے ہیں اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر سہیل آر خان
ڈائریکٹر
ڈاکٹر سہیل راضی خان کارپوریٹ سٹریٹیجی اور تیل اور گیس کے کاروبار کی ترویج اور انتظام کے اعلٰی کارکردگی کے حامل کنسلٹنٹ ہیں اور تیل اور گیس کی صنعت میں پلاننگ، ڈولپمنٹ اور گروتھ کے حصول کا ریکارڈ اور تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ انتہائی متحرک فرد ہیں اور برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور قطر کی تیل اور گیس کی بین الاقوامی صنعتوں کے ساتھ ۱۵ سال سے زیادہ عرصہ کا کامیاب تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ Total EXP کے ساتھ کارپوریٹ سٹریٹیجی کی فراہمی، تیل اور گیس کے upstream اور downstream طریقہ کار کی تعیناتی کے ذریعے کاروبار کی ترویج اور Total EXP کی ملحقہ انتظامی ٹیمز کے ساتھ کارکردگی میں بہتری کے طریقہ کار کو لاگو کرنے کا ٹھوس ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ Total EXP کے ساتھ بطور چینج مینیجمنٹ کنسلٹنٹ کام کرتے ہوئے آپ نے مقررہ دورانیہ میں اور ۱۰ ملین پائونڈ کے متعین شدہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے کامیابی سے فیلڈ آپریشنل امپروومنٹ پروگرام (FOI) کو ڈیزائن کرنے کے بعد اس کو لاگو کیا۔ FOI پروگرام کا مقصد Total Petroleum (EXP) کی کاروباری لحاظ سے مرتکز اکائی سےEnterprise، موئثراور Mature Shared Services تنظیم کی جانب تشکیل نو تھا جو کہ تمام Operations کی ترجیحات کو support کر سکے۔ آپ نے تمام حصہ داروں کے تعاون سے سٹریٹیجک سمت کے تعین اور کاروباری ترقی اور ترویج کے لیے Oil Production Reporting Process، Competency Management System، Integrated Logistics & Procurement Systems، 12-24 Months Planning & Budgeting کے طریقہ کار کو کامیابی سے ڈیزائن اور لاگو کیا۔ آپ قابلیت کے معیارات کے مطابق تمام سٹاف اور ان کی زمہ داریوں کے تعین کے بھی زمہ دار تھے اور آپ نے مقررہ وقت اور بجٹ کے اندر سالانہ تربیتی پلان بھی مرتب کیا جو آپریشن، انجینیرنگ اور HSE کی ضروریات کے عین مطابق تھا۔ ڈاکٹر سہیل راضی خان پالیسی سازی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے آپریشن میں مدد کے لیے آئی ٹی سٹریٹیجی کی تشکیل اور عملدرآمد Big Data Analytics، Cyber Threat Intelligence اور Cloud Computing کے زریعے پیداواری اور کاروباری عمل میں بہتری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ IBM Watson Data Platform جو کہ آپریشنل اور کاروباری فیصلوں کو بہتر بنانے کے لیے کثیر تعداد میں Dark Data کا تجزیہ کر کے تنظیم کو Strategic Value فراہم کرتا ہے، کے ساتھ کام کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
IPSG UK کے لیے کام کرتے ہوئے آپ ۱۰ ملین پائونڈ سے زیادہ بجٹ کے پراجیکٹ کے منتظم رہے جن میں Software Development, Business Process Reengineering, Process Development, Implementation, Audit, Managing multiple Departments, Compliance with ISO & European Standards شامل ہیں۔
آپ مختلف جہتوں کے متعدد منصوبوں پر ایک ہی وقت میں کام کرنے اور ان منصوبوں کو بجٹ کے اندر اور PMI کی PMBOK پریکٹس اور کوالٹی کے مطابق چلانے کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر سہیل راضی خان نے Management & Technology میں PHD اور اس کے بعد MBA کی ڈگری وسطی لنکا شائر یونیورسٹی برطانیہ سے حاصل کی۔ آپ ہر فورڈ شائر یونیورسٹی برطانیہ سے MSc (Distributed Networks & Security Systems) اور یونیورسٹی آف Wolverhamton برطانیہ سے Strategic Leadership میں MA کی ڈگری کے حامل ہیں۔ آپ Management, Cyber Threat Intelligence, Big Data Analytics, Ethical Hacking, Corporate IT Governance Framework کے شعبوں میں یونیورسٹی آف میری لینڈ، یونیورسٹی آف جارجیا، گوگل، سسکو اور سائبرایجوکیشن امریکہ سے کئی صنعتی اسناد کے حامل ہیں۔
کارپوریٹ آئی ٹی سٹریٹیجی اور گورننس فریم ورک، انتظامی مسائل، Cyber Welfare, Cloud Computing اور Service Level Framework کے شعبوں میں آپ کی متعدد مطبوعات بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ آپ کھیل کے دلدادہ ہیں اور کرکٹ اور فٹبال کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

سید اختر علی
ڈائریکٹر
جناب سید اختر علی توانائی امور کے نامور ماہر اور کنسلٹنٹ ہیں۔ اس سے قبل آپ رکن پلاننگ کمیشن (توانائی) اور کراچی پائپ مل (KPM) کے CEO کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ پاکستان میں سرکاری اور نجی کمپنیوں میں اہم انتظامی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ آپ مکینیکل انجینیئرنگ میں B.E اور MS ڈگری کے حامل ہیں اور ہارورڈ یونیورسٹی میں توانائی پالیسی کے ریسرچ فیلو بھی رہ چکے ہیں۔
آپ اس وقت ISGL کے بورڈ پر ڈائریکٹر اور پٹرولیم ڈویژن کے تھنک ٹینک کے ممبر ہیں۔ اس سے قبل آپ SSGC، PPIB اور AEDB کے بورڈ پر کام کر چکے ہیں۔ آپ توانائی پالیسی پلاننگ، انرجی اکنامکس، قیمتوں اور محصولات کے تعین، توانائی منصوبوں کے قیام، پاور پلانٹس، پائپ لائنز اور قابل تجدید توانائی، ماھولیاتی استحکام، تحفظ اور مسائل اور منصوبوں کے قیام، نگرانی اور جائزہ کے شعبوں میں مہارت اور تجربہ رکھتے ہیں۔
آپ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینیجمنٹ کے معلم رہ چکے ہیں۔ آپ نے پاکستان میں توانائی کے مسائل پر متعدد کتابیں تصنیف کی ہیں۔