سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
ہماری امید ... بہتر مستقبل ...

تعارف


اجمالی جائزہ

اجمالی جائزہ

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ 1963 میں بطور نجی (Private) لمیٹڈ قائم ہوئی بعداذاں جنوری 1964 میں اسے کمپنیز ایکٹ 1913 موجودہ کمپنیز آرڈ یننس 1984 کے تحت عوامی (Public)لمیٹڈ کمپنی میں بدل دیا گیا اور یہ ملک کے تینوں بازار میں درج (Listed) ہے۔
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد جموں وکشمیر میں ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے شمال وسطی پاکستان میں 5.3 ملین صارفین کے سب سے بڑی مربوط کمپنی کا تجارتی آغاز ملتان اور راولپنڈی کے 67 صارفین کو 47 MMCFD گیس کی فروخت سے کیا گیا۔ ابتداٗ میں کمپنی نے سوئی – ملتان سسٹم کی 217 میل طویل 16انچ قطر پائپ لائن اور 80 میل طویل 10 انچ قطر کی پائپ لائن، پاکستان صنعتی ترقیاتی کار پوریشن سے اور ڈ ھلیاں راولپنڈی واہ سسٹم کی 82 میل طویل 6 انچ قطر پائپ لائن ، اٹک تیل کمپنی سے حاصل کی۔ سوئی ناردرن جو کہ ملک کی سب سے بڑی مربوط گیس کمپنی ہے۔ شمال وسطی پاکستان کے53 لاکھ صارفین کی خدمت اپنے وسیع نظام کے ذریعے پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں سرانجام دے رہی ہے اور ISO 14001:2008 و OHSAS 18001:2007 کے عالمی معیارات کے مطابق سند یافتہ ہے۔ سوئی ناردرن کے 11 مقامات کو ادارہ تحفظ ماحول پاکستان کے پروگرام SMART 2 کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے، کمپنی انتہائی دباوٗ کی حامل گیس کی تقسیم و ترسیل کے نظام کی 50 سالہ دیکھ بھال اور آپریشن کے تجربے کی حامل ہے۔ اپنی سرگرمیوں کے علاوہ بطور EPC کنٹریکٹر کمپنی دوسری کمپنیوں کیلئے بھی پائپ لائنز کی منصوبہ بندی، ڈیزائننگ اور تعمیر کی سرگرمیوں کو بھی سرانجام دے رہی ہے۔
سوئی ناردرن کا ترسیلی (Transmission) نظام سوئی (بلوچستان) سے پشاور (خیبرپختونخوا) تک 7756 کلومیٹر مرکزی و ذیلی لائین5وں پر مشتمل ہے۔ تقسیمی سرگرمیوں کا انتظام 15 علا قائی دفاتر کے ساتھ پنجاب ارو خیبرپختونخوا کے 2560 مرکزی قصبہ جات ملحقہ دیہات پر مشتمل ہے۔ تقسیمی(Distribution) نظام 94263 کلومیٹر طویل لائنز پر مشتمل ہے۔ سو ئی ناردرن کے پاس گھریلو، تجارتی، عام صنت، کھاد، سیمنٹ اور بجلی کی پیداوار کے کارخانہ جات پر مشتمل 49 لاکھہ صارفین ہیں۔مالی سال 2011-12 میں کمپنی نے 216655 ملین روپے کی 597,056 MMCFD گیس صارفین کو فروخت کی۔
کمپنی رجسٹریشن نمبر: CUIN-0043761
نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) 0801137-7
جنرل سیلز ٹیکس نمبر (جی ایس ٹی): 03-91-9999-967-19

Updated: 19-10-2016