سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
ہماری امید ... بہتر مستقبل ...

تعارف


سٹورز

سٹورز

محسن اقبال خان

جنرل مینیجر(سٹورز)

سٹورز ایک سروسز ڈیپارٹمنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر میٹریل انوینٹری کنٹرول اور اس سے متعلقہ دیگر انتظامات کرنے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ سٹور ڈیپارٹمنٹ انڈینٹرز کی طلب پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سے خریدا گیا مٹیریل وصول اور سٹور کرتا ہے تاکہ کمپنی کے مستقبل کے منصوبہ جات و ترقیاتی اہداف اور دیگر امور احسن طریقے سے سرانجام دیئے جاسکیں۔

ڈیپارٹمنٹ کو کام کی نوعیت کے لحاظ سے آپریشنل اور ٹیکنیکل دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آپریشنل سیکشن مٹیریل وصول کرنے، اسکی کواکٹی کنٹرول تصدیق، مستردشدہ مٹیریل کی واپسی، مٹیریل کی محفوظ سٹوریج اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ترسیل، ایک سٹور سے دوسرے سٹور منتقلی اور دستاویزی معاملات کو سرانجام دیتا ہے۔ جبکہ ٹیکنیکل سیکشن جو کہ کوارڈنیٹر (PB&MC) کہلاتا ہے۔ وہ انڈینٹ کلیئرنگ، مٹیریل انڈیکسنگ، سکریپ کی نیلامی، مٹیریل اور پائپ کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے معاہدہ جات کرنے کا ذمہ دار ہے۔

کمپنی میں کل ۳۵ سٹورزبشمول سینٹرل بیس سٹور مانگا، بیسمنٹ سٹور ہیڈآفس، سینٹر میٹر شاپ سٹور کوٹ لکھپت، ۱۵ ڈسٹری بیوشن ریجنل سٹورز۔۲ ٹرانسمیشن سٹورز اور ۵ پروجیکٹ کیمپ سٹورز ہیں جو کہ ڈسٹری بیوشن، پروجیکٹس، ٹرانسمیشن اور کمپریشن ڈیپارٹمنٹس کی مٹیریل کی ضروریات بخوبی پوری کر رہے ہیں۔

عمومی طور پر سٹورز ڈیپارٹمنٹ مٹیریل اور اسکی معلومات کی ترسیل کے لیے سپلائرز اور صارفین کے درمیان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

Updated: 29-03-2016