سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
ہماری امید ... بہتر مستقبل ...

تعارف


اندرونی آڈٹ

اندرونی آڈٹ

فیصل اقبال

سینئر جنرل منیجر (آڈٹ)

اندرونی آڈٹ محکمہ کا بنیادی مقصد ادارے کےاثاثوں کی فعال اور آزادانہ حفاظت کو یقینی بنانا اور نظم و ضبط اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے موثر کردار ادا کرنا ہے۔

کارپوریٹ گورننس کے کوڈ سال 2012 کے تحت ادارے میں اندرونی آڈٹ آزاد محکمہ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ محکمہ کی سرگرمیاں جامع سالانہ اور خصوصی آڈٹ منصوبوں کی رہنمائی کے تحت صرف ہیڈآفس تک ہی محدود نہیں بلکہ تقسیمی علاقوں اور منتقلی دفاتر تک بھی پھیلی ہوئی ہیں۔

اندرونی آڈٹ محکمہ، ڈائریکٹران کی آڈٹ کمیٹی سے منظورشدہ اندرونی آڈٹ چارٹر کے ذریعے ادارے کی سرگرمیوں کا احاطہ کرتا ہے۔ ایک نہایت مستعد اور قابل عملے کے ساتھ اندرونی آڈٹ نے نہ صرف اندرونی ضوابط کے محاذ پر اپنی جگہ بنائی ہے بلکہ ضوابط کے نظام میں بہتری کی شفارشات بھی کی ہیں۔

اندرونی آڈٹ محکمہ سینیئر جنرل مینیجر کی قیادت میں کام کرتا ہے اور براہ راست ڈائریکٹران کے بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کے ماتحت ہے۔ کمیٹی سالانہ آڈٹ منصوبہ کا جائزہ لے کر اسے منظور کرتی ہے اور آڈٹ کے نتائج سے محکمے کی کارکردگی پر نظر رکھتی ہے۔ انتظامی نقطہ نظر سے محکمہِ اندرونی آڈٹ ادارے کے چیف ایگزیکٹیو افسر کے ماتحت ہے۔

 

Updated: 30-05-2016