سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
ہماری امید ... بہتر مستقبل ...

تعارف


ڈسٹری بیوشن شمالی

ڈسٹری بیوشن ڈیپارٹمنٹ (شمالی)

محمود ضیا احمد

سینئرجنرل مینیجر ڈسٹری بیوشن شمالی

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کمپنی کا ڈسٹری بیوشن ڈیپارٹمنٹ کمپنی کی پائپ لائنز کے ذریعے قدرتی گیس کی صارفین تک محفوظ، قابل اعتماد اور مؤثر تقسیم کا ذمہ دار ہے۔ کمپنی کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی کل لمبائی تقریباً 99873کلومیٹر ہے۔ ڈسٹری بیوشن ڈیپارٹمنٹ 3286دیہاتوں اور شہروں میں موجود اپنے ملین5.3 صارفین کو یومیہ 1700 ملین مکعب فٹ گیس تقسیم کر رہا ہے۔ ڈسٹری بیوشن ڈیپارٹمنٹ کمپنی کے 15 ریجنز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ فی الوقت کمپنی 4.96 ملین گھریلو، 54047 کمرشل اور 6453 صنعتی صارفین کو گیس فراہم کر رہی ہے۔ اس ڈیپارٹمنٹ کا کمپنی کے تمام ریجنز میں منصوبہ بندی، ترقیاتی کاموں اور گیس کی پیمائش کرنے والا اپنا عملہ ہے جو کہ صارفین کو گیس مہیا کرنے کا ذمہ دار ہے۔ محکمہ کا ہنر مند اور تربیت یافتہ عملہ دوردراز پھیلے ہوئے ریجنز اور سب ایریاز میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور صارفین کی شکایات کو دور کرنے کے لئے ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔
محکمے کے پاس مسلّم اور مکمل سازوسامان سے آراستہ مرکزی میٹرنگ ورکشاپ ہے جس میں میٹرز سے گیس کے درست بہاؤ کی تصدیق، میٹرز کی جانچ پڑتال اور پیمانہ بندی کی جدید ترین سہولیات دستیاب ہیں۔

Updated: 25-01-2017