سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
ہماری امید ... بہتر مستقبل ...

تعارف


کوالٹی اشورینس

کوالٹی اشورینس

ایم نصیر فیروز

جنرل منیجر (کوالٹی اشورینس)

یہ شعبہ اس بات کا ضامن ہے کہ وہ قومی و بین الاقوامی معیار اور کمپنی کے مروجہ معیاری طریقہ کار کے عین مطابق گیس پائپ لائن کی تعمیر، مرمت اور استعمال کے عمل کو فعال بنائے جس میں ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن (زیادہ گیس پریشر) اور ڈسٹری بیوشن گیس پائپ لائن (کم گیس پریشر) نظام شامل ہیں کو ان کے تکنیکی کتابچہ کے لحاظ سے معائنہ کیا جاتاہے۔

یہ شعبہ تکنیکی محاسبہ، عمل درآمد کی تصدیق، معیاری نظام سے وا بستگی کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل کرنا اور عمل درآمدنہ ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف تصحیحی عمل کا ری کی یقین دہانی کروانا۔

اس شعبہ کا عملہ یقین دہانی کرےگا کہ:-
پائپ لائن بچھانے کے عمل میں معیاری طریقہ کاراستعمال ہو۔
معیاری/بہترین آلات استعمال کئے جائیں۔
پائپ لائن کے جوڑ اور پائپ فٹنگ لیک فری ہوں۔
لیکیج کی شناخت کیلئے معائنہ کیا جائے۔
ناقص چیز کہیں بھی استعمال نہیں ہو گی۔
آبی دبائوسے جانچ سے پہلے شعبہ پیما ئش سے تمام آلات کی پیمائشی درستگی کروائی جائے۔
آبی/ہوائی دبائو سے جانچ معیاری طریقہ کار کے مطابق ہو۔

اس شعبہ کا قیام شعبہ ترسیل گیس اور شعبہ گیس کی مندرجہ ذیل مرکزی سرگرمیوں کو عمل میں لانے کے لئے کیا گیا ہے۔


شعبہ تقسیم گیس کےعلاقہ جات میں شعبہ ضامن معیار کا کردار

  1. مین لائن کی بچھائی کا معائنہ ان خطوط پر ہو گا۔
    1. TOR کی بنیاد پر۔رہائشی منصوبوں میں پائپ لائن کے کام کامعائنہ۔
    2. شعبہ ترسیل گیس کے تحت ہونے والے ترقیاتی کام کا معائنہ۔
    3. پا ئپ لائن نظام کی بحالی اور بہتری کے کام کا معائنہ۔
  2. ڈیولپمنٹ اور آپریشن سیکشن کے ساتھ مل کر ادھورے کام کی فہرست کی تیاری کے عمل میں مدد کرنا۔
  3. مندرجہ ذیل جگہوں پر گیس لیک کی شناخت کرنا
    1. نئے میٹر (CMS)
    2. پرانے میٹر (CMS)
    3. میٹرز (CMS)کی درستگی مرمت
    4. میٹزز کی تبدیلی
    5. میٹرز کا دوبارہ لگانا
    6. ٹاون بارڈرسٹیشن (TBS)، ڈسٹرکٹ ریگو لیٹراسٹیشن(DRS) ، انڈسٹریل اور بڑی سپلائی والے میٹر
  4. زیر زمین لیکیج اور درستگی، نئی بچھائی گئی سروس لائن، زیر زمین سروس والو،سطح زمین کے اندر اور سطح زمین کے باہر والے والو، پائپ لائن کی ہوا سے پمپ کے ذریعے ٹیسٹنگ، پائپ لائن کی صفائی اور گیس چالو کرنے کے عمل کا معائنہ۔
  5. فیوزرز کی اہلیت کا امتیحان لینا۔
  6. سٹیل پائپ کے ویلڈر کا اہلیت کا امتحان لینا۔
  7. مصنوعات بنوانے سے پہلے کارخانہ میں جا کر اس کی اہلیت کو ایک تعیناتی ٹیم کے ساتھ چیک کرنا۔
  8. پائپ لائن مصنوعات کا 100 فیصد معائنہ کرنے سے پہلے کنٹر یکٹر/ریڈیوگرافر کی سرگرمیوں کو دیکھنا۔

یہ شعبہ مندرجہ ذیل کا موں کامعائنہ بھی کرتاہے۔

  1. پائپ بچھانے کا راستہ (ROW) پائپ کا کھدائی کے ساتھ ساتھ بچھانا، ویلڈنگ، ویلڈ کی ہوئی لائن کا پریشر ٹیسٹ، جوڑ کی صفائی اور اس کے اوپر غیر موصل ٹیپ یا سلیو لپیٹنا، کھدائی کا کام، کھدائی میں پائپ کا بچھانا، بھرائی، پائپ کنکشن اسمبلی کی تیاری کا عمل اور پانی سے پائپ لائن کا پریشر ٹیسٹ کا معائنہ کرنا۔
  2. کیتھوڈک پرو ٹیکشن کے سٹیشن، DCVG سروے، پنچ لسٹ کی تیاری اور نئی پائپ لائن میں گیس چالو کرنے کے لئے متعلقہ سیکشن کے ساتھ رابط کرنا۔
  3. تمام ڈسٹری بیوشن ریجنز میں ہر سال ویلڈنگ معائنہ کار/ کنڑ یکڑ کی تعیناتی
  4. حسب ضرورت ویلڈنگ معائنہ کار / کنٹریکٹر کی پراجیکٹس میں تعیناتی
  5. جدید API-1104 کوڈ کے تحت ویلڈنگ کے طریقہ کار کو وضع کرنا
  6. جدیدAPI-1104 کوڈ کے تحت ویلڈرز کا اہلیتی امتحان لینا
  7. ویلڈ نگ جوڑ کا ڈسٹر کٹو ٹیسٹ کروانا
  8. ویلڈ نگ کا معائنہ اور ریڈیو گرافی کروانا
  9. الٹراسانک ٹیسٹنگ، ڈائی پینیٹر نٹ ٹیسٹ اور ویلڈجوڑ کی مظبوطی کا ٹیسٹ کروانا
  10. معیاری اور اصل ویلڈرز کی تعیناتی
  11. معیاری میٹریل، آلات اور مشینری کے استعمال کی یقین دہانی کرنا

Updated: 29-10-2016