سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
ہماری امید ... بہتر مستقبل ...

تعارف


کسٹمر سروسز

کسٹمر سروسز

سید جواد نسیم

سینئر جنرل منیجر

صارفین کا اعتماد حاصل کرنا ہمیشہ سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی حکمت عملیوں اور فیصلہ سازی میں بنیادی اہمیت کا حامل رہا ہے جو کہ کمپنی کے کشف اور مقصد نامہ میں بھی واضح طور پر عیاں ہے۔ 5.02 ملین سے زائد شکایات کو موصول کرنے اور ان کے ازالے کے لئے پورے پنجاب، خیبرپختونخوا، دارلحکومت اسلام آباد اور آزاد جموں کشمیر میں کمپنی کے 172 دفاتر ہیں (13ریجنل دفاتر ، 35سب ریجنل دفاتر، 31کسٹمر سروس سنٹر اور93 شکایتی دفاتر)۔ یہ دفاتر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے24گھنٹے کام کررہے ہیں۔ ان دفاتر کے علاوہ کمپنی نے اپنے صارفین کی ہر قسم کی شکایات کو موصول کرنے اور کمپنی کی مہیا کردہ خدمات کی معلوماتی تشہیر کے لئے ایک مرکزی کال سنٹر بھی قائم کیا ہوا ہے۔ اس کال سنٹر پر کمپنی کی حدود کے اندر کسی بھی موبائل یا پی ٹی سی ایل نمبر سے عالمگیر رابطہ نمبر 1199 ملاکر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
صارفین کے اطمینان کو مزید بہتر کرنے کے لئے کال سنٹر کو شکایات کنندگان سے رائے حاصل کرنے کا کام بھی دیا گیا ہے۔ موصول ہونے والی شکایات اوریکل کی طرز پر بنائے گئے صارفین کی دیکھ بال اور بلنگ کرنے والے خاص سوفٹ وئیر کے ذریعے مقررہ جگہوں پر پہنچادی جاتی ہیں۔ تمام صارفین کی مکمل تاریخ اور اعدادو شمار اس سوفٹ وئیر میں محفوظ رکھے جاتے ہیں۔ شکایا ت کو حل کرنے والی ٹیمیں مناسب اوزار، سامان اور نقل و حمل کے لئے گاڑیوں سے لیس ہیں تاکہ آئل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مقررہ معیار کے مطابق فوری کاروائی کی جا سکے۔
 

Updated: 02-05-2014