سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
ہماری امید ... بہتر مستقبل ...

تعارف


انسانی وسائل

انسانی وسائل

اعظم خان وزیر

سینئر جنرل منیجر (ایچ آر)

ہر کامیاب ادارے کی کامیابی میں اس کے متحرک اور پیشہ وارانہ ایچ آرڈیپارٹمںٹ کا اہم کردار ہوتاہے۔ جن اداروں کے ایچ آرڈیپارٹمںٹ اپنا کام بہترین اندازمیں سر انجام نہیں دیتے ناکامی ان کا مقدربن جاتی ہے۔

ایچ آرڈیپارٹمںٹ کو انتہائی محنتی اور پیشہ وارانہ افراد کی مد د سے ان کے سینئیرز کی زیر نگرانی چلایا جاتا ہے جو کمپنی کے استحکام، برتری اور ترقی کے لیے انتھک محنت کررہےہیں۔ ایچ آرڈیپارٹمںٹ سو ئی ناردرن گیس پائپ لائنز لیمٹیڈ کو “پسند کا آجر” بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے جو اپنی ثقافت کے باعث صلاحیتوں کی بھرپور آبیاری کرے گا۔ ہم اپنی پالیسیوں کو مارکیٹ سے ہم آہنگ بنا کر اور لائن ڈیپارٹمنٹس کو مشاورتی خدمات دیتے ہوئے صحیح صلاحیتوں کے حصول اور ان کی نشوونما کے ذریعے کمال حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کسی بھی حقیقی ترقی پسند ادارے کی طرح ہمارا کامل یقین ہے کہ انسانی سرمایہ ہمارا سب اہم ا ثاثہ ہے۔ اس سے منسلک افراد اعلی ترین تخلیقی صلاحیت، قابلیت اور اس کمپنی کی دیرپا کامیابی میں اہم کردارادا کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں۔ اس لیے، ایچ آر ڈیپارٹمںٹ ایسے نظام تشکیل دیتا ہے اور ان لس اطلاق کرتا ہے جو میرٹ پربھرتیوں، تقابلی سہولیاتی پکیجز کے لیے یکساں پالیسیوں اور عملے کے علم میں مزید اضافے اور انھیں مختلف تربیت، انتظامی و تکنیکی کورسز اور ملکی و بیرون ملکی سیمینارز سے روشناس کروا کران کی صلا حیت میں حسب ضرورت اضافہ کرنے پر مبنی ہوں۔

ایچ آر ڈیپارٹمںٹ کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ جدید معلومات و ملازمتی قوا نین کے متعلق باعلم رہے تاکہ کمپنی کے انسانی ذرائع کا بہتر طور پر انصرام کیا جا سکے اور اس کے مطابق پالیسیوں کی تجدید کرے جن سے ذاتی اطمینان، ترقی، اور حوصلہ افزائی میں اصافہ کیا جاسکے۔ انتظامیہ کی جانب سے ہمیشہ ملازمین کی فلاح و بہبود کواہمییت دی گئی ہے۔ کارکنوں کی یو نین کے ساتھ متحدد معاہدے طے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں ملازمین کو بہترین اجرت کے پکیجز دئے گئے ہیں۔ یہ انتہائی پر خلوص اور فلاح و بہبود پر مبنی پالیسیوں ہی کی بدولت ممکن ہوا ہے کہ کمپنی میں آج تک کبھی کوئی ہڑتال تالابندی نہیں ہوئی۔

یہ ڈیپاٹمنٹ انسانی و سائل سے متعلق پالیسیوں کی تشکیل اور ان کے ا طلاق میں ایک کلیدی کردار ادا کرتاہے۔یہ کامیابی سے ملازمین میں وفاداری اور پیشہ ورانہ لگن کی ترو یج کرتاہے۔ پرسانل سے ایچ آرڈیپارٹمںٹ میں تبدیلی صرف انتظامیہ کی بصیرت اور قیادت کا نتیجہ ہے چونکہ کمپنی ہمیشہ اس شعبے میں بہترین عالمی شعار اپنانے کے لیے کوشاں رہی ہے۔ اب اس ادارے میں بھرتیاں تسیرے فریق کے ٹیسٹ کے ذریعے کی جاتی ہیں تاکہ شفافیت اور میرٹ کی یقین دہانی کروائی جاسکے۔ کارکردگی کا جائزہ بذریعہ پر فارمنس منیجمیٹ سٹم لیا جاتا ہے جسے انتظام بذریعہ مقاصد کے نظریے پر تشکیل دیا گیا ہے۔ پیشہ ورانہ ترقی ہمیشہ ایک حساس شعبہ رہا ہے اور یہ ایچ آرڈیپارٹمںٹ کا بہت زیادہ وقت لیتا ہے۔ کپمنی کے اپنے تربیتی ادارے کی موجودگی ایک بہت بڑافائدہ ہے چونکہ یہاں موجودہ اور آئندہ منصوبوں کے لیے ملازمین کی صلاحیتوں میں بہتری لائی جاتی ہے۔ انسانی وسائل کی صلاحیت کا انرازہ لگانے کے لیے سالانہ بییادوں پر مراکز براے تعین تشکیل دیے جاتے ہیں جو ادارے میں اگلے درجے میں ترقی کی بئنیاد فراہم کرتے ہیں۔

آج سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لیمٹیڈ ایک ترقی پسند ادارہ ہے اور اس مقام کو حاصل کرنے میں ایچ آر ڈیپارٹمںٹ کا کردار نہایت اہم ہے۔

Updated: 23-06-2015