سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
ہماری امید ... بہتر مستقبل ...

تعارف


ٹیلی کمیونیکیشن

ٹیلی کمیونیکیشن

محمد افتخار

جنرل منیجر (ٹیلی کام)

ملکی قانون کے مطابق ضروری ہے کہ انتہائی ترسیلی دباؤپر قدرتی گیس کی محفوظ نقل و حمل کے لئے سلسلۂ پیغام رسانی کی تنصیب کو پائپ لائن کے سلسلے کے ساتھ وقف کر دیا جائے ۔1963 میں کمپنی کے آغاز سے SNGPL کا سلسلۂ پیغام رسانی کا محکمہ کمپنی کے ترسیلی نجی رستے کے ساتھ لاسلکی بنیاد پر سلسلۂ پیغام رسانی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ SNGPL کا سلسلۂ پیغام رسانی کامحکمہ وقف شدہ ڈیجیٹل مائیکرو ویو ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم سوئی اور ساون تا پشاور آواز، کوائف اور سکاڈا(SCADA) خدمات کے لئے انتہائی دباؤ والی گیس پائپ لائن کےسلسلہ کے ساتھ چلا رہا ہے ۔

سلسلۂ پیغام رسانی نظام مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کرتا ہے:

کمپنی بھر میں ٹیلیفون پر صوتی پیغام رسانی کا سلسلہ۔
قدرتی گیس کی موثر نقل و حمل کے لئے فیصل آباد سے گیس کنٹرول سینٹر، سکاڈا کی بنیاد پر، انتہائی دباؤ والی گیس پائپ لائن سلسلہ کی دور سے بر وقت نگرانی کرتا اور قابو رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کے علاقائی دفاتر، ڈی جی گیس کے دفتر اور وزارتِ تیل و قدرتی وسائل جیسے بعید مؤکلین کےلئے گیس سے متعلقہ کوائف سکاڈا پر بروقت دستیاب ہیں۔
ہیڈ آفس، گیس کنٹرول سینٹر (فیصل آباد)، علاقائی تقسیم کے دفاتر کے درمیان ویڈیو کانفرنسنگ۔
راستہ شناس (راؤٹرز Routers) پر منحصر بین العلاقہ سلسلۂ جنبانی ( وائڈ ایریا نیٹ ورکنگ Wide-Area-Networking) کے ذریعے فنِ اطلاع /اطلاعی خدمات برائے انتظامیہ (IT/MIS)کے کوائف کے اتصال (data connectivity )اور گاہک کی نگہداشت اور بلنگ(Customer Care & Billing) کی خدمات۔
بہت زیادہ تعددِ زیروبم (UHF)استعمال کرکے نجی رستے کی سرگرمیوں، پائپ لائن کی تعمیر، پائپ کی اندرونی رگڑائی اور مرمتی سرگرمیوں اور تخریب کاری کی کوششوں کے خلاف سلسلے کی مؤثر حفاظت کے لئے میدانِ کار سے ایک جگہ سے کئی جگہوں کے لئے ہنگامی پیغام رسانی۔
گاڑیوں پر متحرک صوتی پیغام رسانی کی سہولت۔

سلسلۂ پیغام رسانی کامحکمہ چلا تا اور برقرار رکھتا ہے:

کمپنی کے دور دراز دفاتر، پائپ لائن کی تعمیر، پروجیکٹ کیمپوں اور قافلوں کے ساتھ آئی پی / ڈیٹا ریڈیو کی بنیاد پر صوتی پیغام رسانی کی سہولت۔
دور افتادہ گیس ذرائع کے ساتھ وی –سیٹ (V-SAT مصنوعی سیارہ) کی بنیاد پرصوتی اور سکاڈا سلسلہ۔
ہیڈ آفس میں ویڈیو وال سسٹم۔

سلسلۂ پیغام رسانی کامحکمہ یہ بھی سرانجام دیتا ہے:

منصوبہ بندی، خاکہ سازی اور اپنے صارفین کے لیے بصری ریشے کےسلسلے(آپٹیکل فائبر نیٹ ورک) بچھاتا ہے۔
راستوں کے خود تیار کردہ خاکے اور جائزے، لنک انجینئرنگ، مائکروویو پر مبنی کمپنی کے اپنے سلسلے کی تنصیب اور بحالی۔

سلسلۂ پیغام رسانی کا محکمہ اعلیٰ درجے کے سکاڈا نظام کو یک سمتی بیرونی مقامات کے ذریعے چلاتا ہے۔ جو گیس کے ذرائع، صارف کے مقام ِپیمائش/ فروخت کے مقامِ پیمائش، دابو مقامات، ترسیلی سلسلےکے مین والو اسمبلی پر تشکیل کئے گئے ہیں۔ ان آوٹ سٹیشنوں کی دور سے نگرانی اور قابو رکھنے کیلئے کمپنی کی اپنی ارضی مائکروویو / UHF نیٹ ورک یا سیٹلائٹ (V-SAT) خدمات استعمال کرتے ہوئے گیس کنٹرول سینٹر سے چلا یا گیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس شینڈر الیکڑک (Schneider Electric ) کی طرف سے دنیا کا مشہور OASyS™ SCADA ہوسٹ نظام استعمال کر رہا ہے۔ سکاڈا نظام ابتداً 2000 میں نصب کیا گیا تھا اور مختلف جدتوں کے بعد اب یہ موجودہ حالت کو پہنچا ہے جس میں یہ ترسیلی سلسلے کی کار گزار اور محفوظ چوبیس گھنٹے جاری سرگرمیوں کے لئے مؤثر انداز میں استعمال ہو رہا ہے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت:

IP کی بنیاد پر ویڈیو کانفرنسنگ کمروں کی تشکیل کے علاوہ، IP ویڈیو فون ہیڈآ فس میں اعلیٰ انتظامیہ اور تقسیمی علاقوں کے تمام جنرل مینیجروں کےکام کرنے کی میزوں پر مہیا کیےگئے ہیں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات SNGPL کے ہیڈ آ فس، وزارتِ تیل وقدرتی وسائل اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل گیس اسلام آباد، ISGSاسلام آباد،PPL کراچی، PSOکراچی، اور SSGLC کراچی کے درمیان موجود ہیں۔
سلسلۂ پیغام رسانی کامحکمہ ملک کے شمالی سخت پہاڑی علاقوں میں مؤکلین کے لئے بصری ریشوں کی طناب(آپٹیکل فائبر کیبل) بچھانے کےمنصوبوں پر بھی عمل پیرا ہے۔ سلسلۂ پیغام رسانی کامحکمہ اہم بنیادی مرکزی تعلق کی تجدید کیلئے مقامی طور پر مائکروویو سے بصری ریشے پر منتقلی کی منصوبہ بندی بھی کررہا ہے، مائکروویو کو بیک اپ لنک کے طور پر رکھ لیا جائے گا۔
فی الوقت سلسلۂ پیغام رسانی کامحکمہ ایک اندرونی منصوبے پر بھی کام کر رہا ہےجو کہ مائکروویو بیک بون کے کلی نیٹ ورک کی 8 گیگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ تک تجدید ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کےبین باہمی ربط 100Mbpsمیگا بٹ فی سیکنڈ تک ہوگا۔

Updated: 18-06-2015