سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
ہماری امید ... بہتر مستقبل ...

تعارف


کمپر یشن

کمپریشن ڈیپارٹمنٹ

محمد اسلم

سینئر جنرل منیجر

کمپر یشن ڈیپارٹمنٹ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لیمٹید میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے کیو نکہ یہ محکمہ سوئی نادرن گیس کے ترسیلی سلسلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔کمپریسر اسٹیشن ایسے انجن کی طرح ہے جو پائپ لائنز میں قدرتی گیس کے مطلوبہ بہاؤاور فشار کو ممکن بناتاہے۔

یہ محکمہ گیس کا فشار بڑھا کراسے گیس استعمال کے مراکز تک پہنچانے کے لیے بنایاگیاہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لیمیٹڈ کے پاس بہت بڑا اور جدید کمپریشن سسٹم موجود ہے۔11 کمپر یسر اسٹیشنزجوکہ مجموعی طور پر 226200 HP کی حامل69 گیس ٹربائنزپر مشتمل ہے،SNGPL نیٹ ورک میں ہر 65 سے 90 میل کے فاصلے پر لگائے گئے ہیں۔

ہم نے مقامی مہارت اور محدود ذرائع کو استعمال کرتے ہوئےLNG اپنے سسٹم میں AC-IX کے مقام پر داخل کرنے کے لئے ایک کمپریسر سٹیشن تعمیر کیا ہے۔ جس کی صورت میں ہم ایک اہم سنگٍِمیل حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ SNGPLہیڈآفس کو بجلی کی فراہمی کے لئےCo-Generation Plant اور گیس انجنز پر مشتمل سسٹم محدود افرادی قوت کے ساتھ چلا رہے ہیں۔

خطے میں60 لاگھ گھنٹوں سے زائد آپریشن کےمنفر د تجربے کے ساتھ کمپر یشن ڈیپارٹمنٹ تمام معاملات میں خود کفیل ہے جیسے کہ تمام آپریشن،مرمت ،انجن اوورہالنگ،تعمیر و تنصیب وغیرہ کے کاموں میں بین الاقوامی فنی ترقی کے ساتھ کمپنی کے تو سیع کی رفتار کو بڑھارہاہے۔ کمپر یشن ڈیپارٹمنٹ گیس کمپریسر اسٹیشنز کے بلا تعطل آپریشن کے ذریعے گیس کے مطلوبہ بہاؤ اور فشار کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک تک یقینی بناتاہے۔ ڈیپارٹمنٹ کے بنیادی مقاصد میں بلا تعطل گیس کی ترسیل کیلئے، ا حتیاطی اور ضروری مرمت کے ذریعے مشینری اور پلانٹ کی کارکردگی کو یقینی بنانا، کارکردگی کا جائنرہ لینا،نظام کی مسلسل بہتری اور بین الاقوامی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا، منصوبہ بندی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو بین الاقوامی حفظان صحت و ماحول اور کوالٹی منیجمنٹ سسٹم کے مطابق مکمل کرنا ہے۔

کمپر یشن ڈیپارٹمنٹ گیس کمپریسر اسٹیشنز کے بلا تعطل آپریشن کے ذریعے گیس کے مطلوبہ بہاؤ اور فشار کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک تک یقینی بناتاہے۔ ڈیپارٹمنٹ کے بنیادی مقاصد میں بلا تعطل گیس کی ترسیل کیلئے، ا حتیاطی اور ضروری مرمت کے ذریعے مشینری اور پلانٹ کی کارکردگی کو یقینی بنانا، کارکردگی کا جائنرہ لینا، نظام کی مسلسل بہتری اور بین الاقوامی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا، منصوبہ بندی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو بین الاقوامی حفظان صحت و ماحول اور کوالٹی مینیجمنٹ سسٹم کے مطابق مکمل کرنا ہے۔

کمپر یشن ڈیپارٹمنٹ ملتان میں قا ئم بہت بڑی ٹربائن انجن اوورہا لنگ ورکشاپ کا حامل ہےجس کا مقصد مینیوفیکچررزسے فنی و تکنیکی مہارت منتقلی کے معا ہد ے کے تحت ٹیکنالوجی کےحصول سے زرمبادلہ کی مد میں مرمت کے اخراجات کو کم کرنا ہے۔او ور ہال کئے گئےانجنوں کو بین الا قوامی میعار کے مطابق جانچنے کے لیے ایک جدید ٹیسٹ سیل قائم کیاگیا ہے۔اس کے علاوہ ہمارا تربیت یافتہ اسٹاف فیلڈ میں بھی گیس کمپریسر زکو اوورہال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹربائن مشینری کی دیکھ بھال اور کارکرد گی جانچنے کی مہارت کی وجہ سے ہمیں مشینوں کی بہتری کار کردگی کے ساتھ ساتھ بہترین نتائج کا فائدہ حاصل ہے۔

مقامی بھرتی اورقومی اور بین الاقوامی تر بیتی پروگرام کے ذریعے ہم مسلسل نہ صرف اپنی استعد اد کارکوبڑھارہے ہیں بلکہ پرانے سسٹم میں بہتری اور تبدیلی لارہے ہیں۔جس کے نتیجے میں ہماری افرادی صلاحیت میں بہتری، پائیدار سسٹم میں سرمایہ کاری اور جدید رحجانات اپنا ئے گئے۔ ہم نہ صرف مہارت اور تکنیک حاصل کرچکے ہیں بلکہ اس میں آپریشن اور کام کی بہتر کوالٹی کے کیے بھی کوشاں ہیں۔

کمپر یشن ڈیپارٹمنٹ توانائی گروپ کا ایک ذمہ داررکن ہے اور ماحول دوست پائیدار طریقے سے کسٹمرز کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں اپنے قا بل اور پر جوش اسٹاف کے ساتھ ممکن بناتاہے۔


Updated: 09-06-2017