سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
ہماری امید ... بہتر مستقبل ...

تعارف


فنانس

فنانس
 
صغیر الحسن خان
چیف فنانشل آفیسر

Saghir-Ul-Hassan Khan - CFO
فنانس ڈیپارٹمنٹ
کمپنی کیلیے مالیاتی حکمت عملی، سرمایہ کاری، فراہمی زر کی منصوبہ بندی اور مختصرو طویل مدتی کاروباری منصوبہ بندی (بزنس پلان) کا ذمہ دار ہے۔ اس کے علاوہ نئے پراجیکٹس (کاروباری منصوبے) کی مالیاتی امکان پزیری (فنانشل فزیبیلیٹی)، ان سے منسلک مالی خطرات اور کمپنی کے کاروبار پر انکے اثرات کا جائزہ بھی فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں میں شامل ھے۔
بلنگ
صارفین کا ا طمینان کمپنی کے مشن میں سے ایک ہے۔ سوئی ناردرن گیس کا بلنگ ڈیپاٹمنٹ صارفین کو غلطی سے پاک بلنگ کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کی جدت کے ذریعے اس مشن کو حاصل کرنے کےلئے کام کررہا ہے۔ صارفین کی سہولت کے لئے اس شعبہ نے بل جمع کرنے کے لئے ملک کے معروف بینکوں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ درست بل کی بروقت ترسیل اور ان کی وصولی بلنگ ڈیپاٹمنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
Accounts
The preparation of quarterly, six monthly and annual Accounts for the approval of Board and Regulatory Authority and dissemination of these financial statements to all the shareholders is one of the main responsibilities of this department. It is also responsible for monitoring all cash inflows and outflows of the Company. The role of this department is crucial for book-keeping of financial records. Filing and dealing tax matters including sales tax and income tax are some of the functions managed under this department.
معاملاتِ ضابط (ریگولیٹری افئیرز)
معاملاتِ ضابط کامحکمہ بنیادی طور پر مجاز ِضابط تیل و گیس (اوگرا) کے متعلق معاملات کو نمٹاتا ہے۔ یہ محکمہ محصول کی عرضداشت بنانے، دائر کرنے اور اگر ضرورت ہو تو اوگرا کے فیصلے پر نظر ثانی کی تحریک لانے جیسے تمام معاملات کا ذمہ دار ہے۔ یہ اوگرا کےشرائطِ اجازہ ، معیارِکارکردگی و خدمت کے قوانین کے عین مطابق نگرانی اور آڈٹ کے فرائض سر انجام دینے کا ذمہ دار بھی ہے۔ یہ شکایات کی رفع دفع کے لئے اوگرا اور کمپنی کے مختلف محکموں کے درمیان رابطہ کار ہے۔
محکمہ خزانہ (ٹریژری)
کمپنی کے خزانے کے لئے محتاط خزائنی انتظامات بروئے کار لاتے ہوئے کمپنی کی ادائیگیوں کو انتہا تک پہنچانے اور اس کے اطلاقی و مالیاتی خطرات میں تخفیف کےحتمی مقصد کو حاصل کرنا اس محکمے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ یہ محکمہ نقد رقوم کی آمد اور اخراج، گیس کے صارفین کی طرف سے فنڈز کی وصولی، کمپنی کے فنڈز کی مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کا تعیّن کرنا اور باہمی بات چیت کے ذریعے طے کی گئی بہترین شرح پر ملازمین کے فلاحی امانتی (ٹرسٹ) خزائن کی سرمایہ کاری پرنظر رکھتا ہے۔ کمپنی کے منصوبوں اور زیر کار سرمائے کی ضروریات کے لئے بینکوں سے مالکاری کی سہولیات کا بندوبست کرنامحکمہ کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ کمپنی کے ذمہ داریوں سے بروقت عہدہ برا ہونےکے لئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اس شعبہ کا کردار اہم ہے۔ امانتی خزائن کے حسابات کی برقراری اور تیاری، ٹیکس ریٹرن دائر کرنا اور ا مانتی خزائن کے ٹیکس کے معاملات سے نمٹنا بھی اس شعبہ کے اختیار میں آتے ہیں۔

Updated: 22-04-2016